گلیات میں برفباری کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے۔
گلیات ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے مطابق ایک فٹ سے زیادہ برف ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ درجہ حرارت نقطہ انجماد تک پہنچ گیا۔
مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ برفباری کے باعث ٹریفک کی روانی کو ہر صورت ممکن بنایا جائے گا، ضرورت کے مطابق مشنری موجود ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ برفباری کے بعد سڑکوں کی صفائی کا کام جاری ہے، سیاح گاڑیوں کے ٹائرز میں ہوا کم رکھیں جبکہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلیے کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے۔