• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برلن میں سانتا کلاز مچھلیوں کے ایکرویم جا پہنچے

برلن میں سانتا کلاز مچھلیوں کے ایکرویم جا پہنچے


کرسمس کی آمدمیں ابھی کچھ روز باقی ہے اور دنیا بھر میں مسیحی برادری کے تہوار کرسمس کی تیاریاں جہاں عروج پر ہیں وہیں سانتا کلاز بھی لوگوں میں خوب خوشیاں بانٹنے نکل پڑے ہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے ان ڈائیور کو ہی دیکھ لیں جو سانتا کلازاور اینجل کا روپ دھارے لوگوں میں خوشیاں بانٹنے کیلئے مچھلیوں کے ایکوریم میں پہنچ گئے ہیں۔

جی ہاں، جرمنی کے دارالحکومت برلن کے ایکوریم میں سالانہ اسکوبا سانتا شو کا انعقاد کیا گیا جس میں سانتا کلاز ڈائیور اور اینجل نے ٹینک میں اتر کر نہ صرف مختلف کرتب دکھائے بلکہ مچھلیوں کو دانہ بھی کھلایاجبکہ یوں مچھلیوں کے ساتھ کھیلتے اور کرتب دکھاتے سانتا کلاز اور کرسمس اینجل کو دیکھ کر جہاں ننھے شائقین بیحد خوش ہوئے وہیں بڑے بھی خوب محظوظ ہوئے۔

تازہ ترین