• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونے کی قیمت 150روپے فی تولہ بڑھ گئی، چاندی مستحکم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گولڈ مارکیٹ ،سونے کی قیمت 150روپے فی تولہ کے اضافے سے 84700 روپے فی تولہ ہو گئی،چاندی کی قیمت مستحکم رہی۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4ڈالر فی اونس کی کمی سے 1472ڈالر فی اونس ہو گئی جبکہ اس کے برعکس مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 150روپے کے اضافے سے 84700روپے اور 10گرام سونے کی قیمت 129روپے کے اضافے سے 72617 روپے ہو گئی تاہم چاندی کی قیمت 980 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔

تازہ ترین