• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیزل ووڈ اور لوکی فرگوسن پرتھ ٹیسٹ سے باہر

پرتھ  (جنگ نیوز) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ڈے اینڈ نائٹ پرتھ ٹیسٹ فاسٹ بولرز کیلئے مشکل ثابت ہورہا ہے۔ہوم سائیڈ کے پیسر  جوش ہیزل ووڈ میچ  کے دوسرے دن  ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے ۔ وہ  دوسرے اوور میں رنراپ لے رہے تھے کہ تکلیف کا آغاز ہوگیا، انہیں مایوسی کے عالم میں ڈریسنگ روم جانا پڑا،  وہ باقی میچ  میں اب بولنگ نہیں کرسکیں گے، نیوزی لینڈ کے خلاف کینگروز کو اب صرف 2 ریگولر پیسرز مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز کی خدمات حاصل ہونگی۔ دوسری جانب کاف انجری کے شکار کیوی پیسر لوکی فرگوسن بھی میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین