• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنویرالحق تھانوی کی اہلیہ کی تدفین میں عمائدین کی شرکت

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ احتشامیہ کے مہتمم عتیق جامع مسجد جیکب لائن تنویرالحق تھانوی کی اہلیہ کو جامعہ احتشامیہ سے متصل آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔وہ چند روز قبل آسٹریلیا میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئی تھیں، نمازجنازہ مفتی تقی عثمانی نے پڑھائی، نمازجنازہ میں تنویرالحق تھانوی، قاری محمدعثمان، قاری اللہ داد، مولانا تبشیرالحق تھانوی، متحدہ قومی موومنٹ کے عامرخان، مولانا ارشد عبید، نظام الحق تھانوی، پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی جمال صدیقی، بشارت مرزا سمیت دیگر سیاسی ، مذہبی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ قبل ازیں مفتی تقی عثمانی نے دنیا وآخرت کے حوالے سے خطبہ دیا۔
تازہ ترین