• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مفت آن لائن گیمز کھیلنے کے شوقین افراد ہوشیار

لندن (جنگ نیوز) مفت آن لائن گیمز کھیلنے کے شوقین افراد ہوشیار ہو جائیں کیونکہ بعض ایپس مفت گیمز فراہمی کی آڑ میں صارفین کی پرائیویسی اور ڈیٹا چوری کر رہی ہیں ۔ برطانوی اخبار مرر کی رپورٹ کے مطابق ایک ریسرچ کے بعد مفت موبائل ایپلی کیشنز استعمال کرنے والے صارفین کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ محتاط رہیں خصوصاً ویڈیو گیمز والی ایپس میں دی گئی ہدایات اور عبارت کا بغور جائزہ لیں پھر اپنی مرضی اور سہولت کے حساب سے اسے ڈاؤن لوڈ کریں ۔ آن لائن ڈیٹا کی چوری کے حوالے سے صارفین کو رہنمائی فراہم کرتے ہوئے خبردار کیا گیا ہے کہ فری آن لائن گیمز کی بعض ایپس ڈیٹا چوری کر رہی ہیں۔ قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں بتایا گیا تاکہ دبئی میں بھی پولیس نے ڈیٹا چوری کرنے والی فری آن لائن گیمز کی نشاندہی کی ہے ۔ ریسرچرز نے کہا کہ بعض مشہور ایپس اس انداز میں صارفین کا ڈیٹا جمع کر کے ناصرف پرائیویسی کی خلاف ورزی کر رہی ہیں بلکہ صارفین کی ذاتی معلومات تک رسائی کے بعد انہیں فروخت کر کے منافع کما رہی ہیں ۔ سیکورٹی حکام نے کہا کہ انٹرنیٹ صارفین احتیاط سے کام لیتے ہوئے اپنے اہلخانہ اور دوست احباب کو اس بارے میں آگاہی فراہم کریں ۔
تازہ ترین