• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کی ناکام پالیسیوں نے عوام کا جینا دوبھر کردیا‘ ن لیگ

کوئٹہ ( پ ر )پاکستان مسلم لیگ(ن)کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ،جنرل سیکرٹری نسیم الرحمان،آغا عمر شاہ،جنرل سیکرٹری جاوید اقبال، صدر تحصیل نا نا صاحب،میروائس کاکڑ ،آصف ایڈووکیٹ، طارق بٹ ایڈووکیٹ،نسیم کاسی ایڈووکیٹ،ضلعی صدر پشین سعد اللہ ترین،ضلعی صدر قلعہ عبداللہ،وارث اچکزئی،چمن سٹی کے صدر عبدالمنان درانی، نثار اچکزئی،حیدر اچکزئی،لیاقت راجپوت،طارق گل پیٹرک،ذاکر بنگلزئی ، غلام آغا ،شنو گل اورارباب اقبال کاسی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت تباہ اور بیروزگاری اور مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا۔ہر شعبہ تباہ اور اشیائے خوردونوش کی عوام کی دسترس سے باہر ہوگئیں۔ عوام کاکوئی وارث نہیں انہوں نے ضلع پشین کی لیویز پوسٹوں کی باربار تشہیر کے بعد منسوخی پر حیرت کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضروری ہے کہ صوبے کے دیگر ضلعوں کی طرح ضلع پشین میں لیویز کی اسامیوں پر بھرتی کا عمل فوری شروع کیا جائے تاکہ نوجوانوں میں پائی بے چینی دور ہو۔
تازہ ترین