• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم سعودی عرب روانہ


وزیرِ اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے، جہاں وہ سعودی قیادت سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان بذریعہ ہیلی کاپٹر نور خان ایئر بیس پہنچے، جہاں سے وہ خصوصی طیارے کے ذریعے سعودی عرب روانہ ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکریٹری خارجہ سہیل محمود بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ سعودی عرب گئے ہیں۔

وزیرِ اعظم دورے کے دوران اپنے اس دورے کے دوران سعودی قیادت سے دو طرفہ تعلقات اور خطے میں ہونے والی پیش رفت و امور پر تبادلۂ خیال کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات بھی کریں گے جس میں دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے معاہدوں بالخصوص آئل ریفائنری پروجیکٹ کو آگے بڑھانے پر بات چیت کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیئے: سیاسی صورتحال، وزیرِ اعظم کا دورہ سعودی عرب منسوخ

وزیرِ اعظم عمران خان اس دورے کے دوران مدینہ منورہ میں روضۂ رسول ﷺ پر بھی حاضری دیں گے۔

وزیرِ اعظم کے دورۂ ملائیشیا سے قبل سعودی عرب کا دورہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔

تازہ ترین