پشاورمیں ہوائی فائرنگ کرنے والی ملزمہ نے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیش ہوکر ضمانت قبل از گرفتاری کرالی ہے۔
سوشل میڈیا پر کچھ روز قبل پشاور میں ہوائی فائرنگ کرنے والی ایک خاتون کی ویڈیو وائرل ہوئی جس کے بعد پولیس نے خاتون کی تلاش کا سلسلہ شروع کیا اور شہریوں کی مدد سے خاتون کو شناخت کیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون پشاور کے پوش علاقے حیات آباد کی رہائشی ہے اور اس کے خلاف تھانہ تاتارا حیات آباد میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون سر عام سڑک پر کھڑے ہوکرپستول سے فائرنگ کرر ہی ہے۔