گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کروادی۔
میڈیا سے گفتگو میں گورنر پنجاب نے کہا کہ قانون توڑنے والا کتنا ہی بااثر اور اہم خاندان سے کیوں نہ ہو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ وکلا اور ڈاکٹرز دونوں ہی اہم ادارے ہیں، ان کی آپس میں لڑائی اچھی بات نہیں۔