• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کی ایک اور آئی جی پولیس سے ٹھن گئی

سندھ حکومت کی ایک اور آئی جی پولیس سے ٹھن گئی


سندھ حکومت کی ایک اور آئی جی پولیس سے ٹھن گئی، وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے اپنے صوبے کے آئی جی پولیس کیخلاف پریس کانفرنس کردی۔

کراچی میں نیوز کانفرنس کے دوران سعید غنی نے کہا کہ کس افسر نے صوبے میں آنا ہے، اور کس افسر نےجانا ہے یہ فیصلہ آئی جی سندھ نے نہیں کرنا۔

سعید غنی نے کہا کہ لگتا ہے آئی جی سندھ کسی کے کہنے پر چل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ کے چیف سیکریٹری کو لکھے گئے خط کا بہت چرچا ہے، اس خط میں جن دو افسروں کا ذکر تھا ان میں سے ایک وفاق کو سرنڈر کردیا ہے۔

تازہ ترین