• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں برس متعدد اداکاراؤں نے کاروباری دنیا میں قدم رکھا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)2019میں کئی پاکستانی اداکاراؤں نے انڈسٹری میں بہترین اداکاری کر کے اپنا لوہا منوانے کے ساتھ ساتھ کاروباری میدان میں بھی قدم جمانے کی بھرپور کوشش کی۔سوشل میڈیا پر سب کی توجہ کا مرکز بننے والی بہنوں کی جوڑی اداکارہ عروہ اور ماورا نے کپڑوں کی برانڈ متعارف کرائی۔دونوں بہنوں کی برانڈ میں مغربی طرز کے لباس اور اینٹیک جیولری فروخت کی جاتی ہے، عروہ اور ماورا کی اس برانڈ سے فی الحال صارفین آن لائن شاپنگ کر سکتے ہیں۔بہت ہی کم عمر میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی مقبول ترین جڑواں بہنوں کی جوڑی اداکارہ ایمن اور منال نے بےشمار ڈراموں میں اداکاری کر کے انڈسٹری میں نام بنایا۔اداکارہ عروہ اور ماورا کی طرح مقبول جڑواں بہنوں کی جوڑی اداکارہ ایمن منیب ا ور منال خان نے بھی رواں سال اپنی کپڑوں کی برانڈ متعارف کرا کر کاروباری دنیا میں قدم رکھا۔دونوں بہنوں کی کپڑوں کی برانڈ مشرقی لباس پر مبنی ہے اور ان کی برانڈ سے بھی صارفین فی الحال آن لائن خریداری کر سکتے ہیں۔ پاکستان کی معروف مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر نے بھی 2019 میں سوشل میڈیا پر اپنی کپڑوں کی برانڈ ’Nida Yasir Collection‘ جلد متعارف کرنے کا اعلان کیا ہے۔شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ اور ماڈل عریبہ حبیب نے بھی رواں سال اپنا کپڑوں کا برانڈ متعارف کرایا۔ڈرامہ انڈسٹری کی دنیا میں حال ہی میں قدم رکھنے والی اداکارہ کومل عزیز نے 2019 میں اپنی کپڑوں کی برانڈ ’Omal By Komal‘ متعارف کرائی جس میں مغربی اور مشرقی دونوں ہی طرز کے لباس شامل ہیں۔
تازہ ترین