• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ لوتھیان میں اقدام قتل پر ایک شخص کو 5 سال قید

لندن ( جنگ نیوز) ویسٹ لوتھیان میں پڑوسی کو کراسبو مار کر ہلاک کرنے کی کوشش کرنے والے شخص کو اقدام قتل کے جرم میں پانچ سال قید کی سزا سنا دی گئی ۔ رواں سال 16 مئی کو باتھ گیٹ میں مردوں کے مابین تکرار ٔ کے دوران رالف مور نے شان رینالڈز پر کراسبو سے وار کیا تھا ۔لارڈ جسٹس لیڈی ڈورین نے کہا مجھے اطمینان ہے کہ یہ ایک ایسا کیس ہے جس میں صرف ایک حراستی سزا سنائی جاسکتی ہے۔ اس طرح کے سنگین اور جان بوجھ کیے جانے والے جرم پر عام طور پر کم سے کم آٹھ سال قید ہو گی ۔ تاہم عدالت نے اس کی کم سزا پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ وہ پانچ سال قیذ بھگتے گا اور اسے مزید تین سال نگرانی میں رکھا جائے گا ۔
تازہ ترین