• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم رنجیدہ مگر حکمران سنجیدہ نہیں ، الطاف شاہد

لندن(پ ر)پاک سر زمین پارٹی برطانیہ کے صدرچوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ قوم رنجیدہ ہے کیونکہ حکمران ہرگز سنجیدہ نہیں ہیں۔پاک سرزمین پارٹی کے بانی وچیئرمین سیّدمصطفی کمال پاکستان کی قیادت کے تصورپرپورااترتے ہیں۔شہرقائدؒ میں آج بھی ہمارے قائد سیّدمصطفی کمال کے کمالات دیکھے جاسکتے ہیں ۔ملک میں متعدد بحرانوں ،چیلنجز اورخطرات کے باوجود حکمران مسائل پرفوکس نہیں کررہے۔اناڑی حکمرانوں اوران کے مشیروں نے اپنے نام نہادتجربات اوراپنی فضول اصلاحات سے ریاست پاکستان کوبحرانستان بنادیا ۔ وہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ چوہدری محمد الطاف شاہد نے مزید کہا کہ حکمران اوران کے حواری مسلسل اپنی ناکامیاں چھپانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔جہاں حکمران کمزوراورنااہل ہوںوہاں پی آئی سی جیسے سانحات کارونماہونافطری امر ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بزدار نہیں کسی بردبار شخصیت کووزیراعلیٰ بنانے کی ضرورت ہے۔سانحہ پی آئی سی کے بعد وکلاء کے کردار زیربحث ہے مگر پنجاب کی نااہل حکومت اورلاہورکی نان پروفیشنل پولیس پرکوئی انگلی نہیں اٹھارہا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت نہیں بادشاہت ہے اورعمران خان وزیراعظم نہیں بلکہ مغل اعظم کی طرح فیصلے کررہے ہیں ،کوئی باشعور انسان نہیں بلکہ صرف ایک مغل شہنشاہ کی ذہنیت کاحامل شخص ہی عثمان بزدار کادفاع کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارامحبوب وطن پاکستان نااہل اورنادان کپتان کے سیاسی تنازعات اورتضادات کی بڑی بھاری قیمت چکارہا ہے۔
تازہ ترین