• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمیونٹی کا الیکشن میں نازشاہ اور بیرسٹر عمران حسین کی کامیابی پر اظہار تشکر

بریڈفورڈ (محمد رجاسب مغل) عام انتخابات میں بریڈفورڈ سے کشمیری نژاد ممبران پارلیمنٹ ناز شاہ اور بیرسٹر عمران حسین کی شاندار کامیابی پر کمیونٹی نے اظہار تشکر کیا ہے۔ دن بھر ان کے دفاتر میں کمیونٹی رہنماؤں کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ جاری رہا ۔پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے وفد نے چوہدری محمد مالک کی قیادت میں ناز شاہ اور بیرسٹر عمران حسین سے ملاقات کی اور آزادکشمیر کے سابق صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی جانب سے پھولوں کے گلدستے پیش کیے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اس موقع پر دونوں ممبران پارلیمنٹ سے فون کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات میں پاکستانی اور کشمیری نژاد امیدواروں کی کامیابی بلا شبہ تحریک کشمیر کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے راجہ نجابت حسین اور سرپرست اعلی سردار عبدالرحمن خان نے بھی ناز شاہ سے ملاقات کرتے ہوئے مبارک باد دی انہوں نے کہا تحریک آزادی کشمیر کے لیے جس طرح اس سے قبل دونوں ممبران پارلیمنٹ نے آواز بلند کی امید ہے کہ اس تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے مسلۂ کشمیر کو اپنی پوری قوت سے اجاگر کریں گے اس موقع پر پیپلزپارٹی بریڈفورڈ کے صدر آصف نسیم راٹھور اور پیپلز پارٹی برطانیہ کے مذہبی امور کے صدر علامہ قاری محمد عباس ،چوہدری نذیر نپیپلز پارٹی آزادکشمیر کے انفارمیشن سیکرٹری زاہدمغل پیپلز پارٹی کے سئینر رہنما چوہدری حق نواز ، تحریک انصاف کے صدر شرجیل ملک آصف خان ، خواجہ طائر ایوب ،آصف علی ڈیسی ،ماجد علی ،چوہدری اشفاق ،خالد خالق ،جہانگیر اور دیگر رہنماوں نے ناز شاہ اور بیرسٹر عمران حسین کی شاندار کامیابی پر مبارک دیتے ہوے امید کی کہ دونوں ممبران پارلیمنٹ عوامی خدمت اور مسئلہ کشمیر کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔
تازہ ترین