• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی( جنگ نیوز) پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی سری لنکن ٹیم کے کھلاڑیوں نے اسلام آباد میں شاپنگ کی ، شہریوں میں گھل مل گئے ۔ ہفتہ کو چوتھے روز بھی بارش کے باعث پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ نہ ہوسکا تاہم کھلاڑ ی موسم سےلطف اندوز ہوئے۔ سری لنکا کی ٹیم نے اسلام آباد کے شاپنگ مال کا دورہ کیا اور پاکستانی فینز سے ملاقات کی،سری لنکن کرکٹرز نے شاپنگ مال میں خریداری کی،مہمان کرکٹرز نے فینز کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور گھل مل گئے، کپتان سری لنکا نے کہاکہ اسلام آباد خوبصورت شہر ہے،شہر میں گھوم کرا چھا لگا۔

تازہ ترین