• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن نئے الیکشن پر متحد، مائنس ون فارمولا قبول نہیں، فضل الرحمٰن

رحیم یارخان(نمائندہ جنگ)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت کا آخری ماہ چل رہا ہے اپوزیشن اس مطالبے پر متحد ہے کہ حکومت کو گھر بھیجنا ہے نئے الیکشن کرانے ہیں مائنس ون فارمولاقبول نہیں۔

سلیکٹڈ حکومت سیاسی سماجی معاشی داخلی اورخارجی معاملات سمیت دیگر امور کے حوالے سے مکمل ناکام ہوچکی، وہ متحدہ مجلس عمل کے پارلیمانی لیڈر مولانا اسعد محمود کی رہائش گاہ ملتان میں جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی رہنماء مفتی نعمان حسن لدھیانوی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کررہے تھے۔

وفد میں حافظ ناصر علیم بھٹی‘قاری جابر محمود اور خالد امین شامل تھے‘ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ جعلی حکومت کا مکمل خاتمہ اور نئے الیکشن بھی عوام کا اور اپوزیشن جماعتوں کا مطالبہ ہے سلیکٹڈحکومت سیاسی سماجی معاشی داخلی اورخارجی معاملات سمیت دیگر امور کے حوالے سے مکمل ناکام ہوچکی ہے۔

تازہ ترین