• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حوثیوں کا یمن میں سعودی نگرانی کرنے والا ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

یمنی حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ نے سعودی نگرانی کرنے والا ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کر دیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق انصار اللّٰہ کا کہنا ہے کہ یمن کے صوبے تعز کے علاقے المخا میں سعودی نگرانی کرنے والے ڈرون کو مار گرایا گیا ہے۔

انصار اللّٰہ نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب نے تعز، مأرب اور الجوف میں ایف 15 اور ٹائفون جنگی طیاروں کے ذریعے 19 فضائی حملے کیے۔

حوثیوں کے زیرِ انتظام وزارتِ صحت کے مطابق المخا میں کیے گئے فضائی حملوں میں 2 بچوں اور ایک خاتون سمیت 6 افراد ہلاک ہوئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید