آپ آف لائن ہیں
بدھ12؍ صفر المظفّر 1442ھ30؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کیخلاف اپیل18دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(جنگ نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل 18دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کردی ہے، ڈویژن بنچ سماعت کریگا،جبکہ پی ٹی آئی رہنما ابرارالحق کی بطور چیئرمین ہلال احمر تعیناتی کیخلاف کیس 16دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر کی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئندہ ہفتے اہم مقدمات سماعت کے لیے مقرر کئے ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ کی جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل 18 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ سماعت کرے گا۔

اہم خبریں سے مزید