• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) آرکیٹیکٹ انجنیئرمشتاق میمن پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق شارع فیصل تھانے کی حدود میں گذشتہ روز عسکری فور کے رہائشی ایک سرکاری ادارے میں ملازم آرکیٹیکٹ انجنیئرمشتاق میمن نمازجمعہ پڑھنے گئے تھے تاہم وہ واپس گھر نہیں پہنچے ۔ایس ایس پی ایسٹ تنویر عالم اوڈھو کاکہنا ہے کہ اس سلسلے میں پولیس تفتیش کر رہی ۔پولیس کے مطابقمشتاق میمن جمعہ کی نماز پڑھنے کے لئےگھر سے نکلے تھے اور اپنا موبائل فون بھی گھر پر چھوڑ گئے تھے ۔ایس ایس پی کے مطابق مشتاق میمن اپنے ہی فلیٹوں میں واقع مسجد میں نماز جمعہ پڑھنے کے لئے گئے تھے۔۔مشتاق میمن کومحکمہ ایجوکیشن میں انجنیئر بتایاجاتا ہے۔
تازہ ترین