• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی ٹائون،قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی، متعدد غیر قانونی تعمیرات منہدم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمٰی کراچی، اورنگی ٹائون پائلٹ پراجیکٹ (او پی پی) کی ایک ٹیم نے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد غیر قانونی تعمیرات گرادیں،او پی پی کے اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات اور میئر کراچی وسیم اختر کی ہدایت پر او پی پی کے ڈائریکٹر محمد رضوان خان کی زیر نگرانی ہفتے کو گلشن ضیاء، علی گڑھ اور مختلف سیکٹرز سے تجاوزات اور سڑکوں پر رکھے سامان سے نجات دلادی، تاہم قبضہ مافیا کے کارندے فرار ہوگئے، البتہ ان کا سامان ضبط کرلیا گیا،کارروائی کے دوران بلاک جے اور بلاک کے میں قبضے ختم اور زمین واگزارکرانے کے ساتھ ساتھ فٹ پاتھوں کو صاف کرایا گیا،علی نگر ، بیوہ کالونی اور بنارس سے تجاوزات مشینری کے ساتھ ہٹائی جائیں گی، جبکہ 3بیسمنٹ، ایک یو سی ڈی کے قریب ، اورنگی ایک نمبر اور10 نمبر پر تجاوزات اور نئی تعمیرات ، بلاک ڈی اور ای میں نو تعمیر دیواریں بھی گرادی گئیں۔

تازہ ترین