• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع ساؤتھ کے مختلف ٹریفک سیکشنز پر ڈجیٹل ایویڈنس سسٹم شروع

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ضلع ساؤتھ کے مختلف ٹریفک سیکشنز پر ڈجیٹل ایویڈنس اور ٹریفک ایورنس سسٹم شروع کیا گیا ہے جس میں لیڈی ھیڈ کانسٹبلز نے چالاننگ مشین کے ذریعے ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے والوں کے چالان کیے،اس موقع پر تمام لیڈی پولیس اہلکاروں اور جوانوں نے سگنل پر موجود شہریوں کو ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی دی اور ہیلمٹ پہنائے اور سیٹ بیلٹ کا استعمال کروایا ،شہریوں نے ٹریفک عملے کی اس آگاہی مہم کو سراہا۔
تازہ ترین