• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان، اسسٹنٹ کمشنر کے آفس سے 270 کلو منشیات چوری

بلوچستان کے ضلع دکی کے اسسٹنٹ کمشنر آفس میں چوری کی انوکھی واردات، چور 270 کلو منشیات چوری کرکے فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق نامعلوم چور دکی میں اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں واقع مال خانے کی کھڑکی توڑ کر داخل ہوئے اور وہاں رکھی 233 کلو افیون، 37 کلو چرس چرا کر فرار ہوگئے۔

چوری ہونے والی منشیات مختلف چھاپوں میں لیویز نے پکڑی تھی اور اس منشیات کے حوالے سے کیسز تاحال عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔ 

ایس ایچ او دکی فرمان علی کھوسہ نے بتایا کہ منشیات کی چوری کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید