• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: نیوکراچی اور لکی اسٹار میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

’جیو نیوز‘ گریب
’جیو نیوز‘ گریب

کراچی کے علاقے نیوکراچی گودھرا میں کپڑے کے گودام اور لکی اسٹار کے قریب عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔

فائر افسر کے مطابق کپڑے کے گودام میں لگنے والی آگ بجھانے کے لیے 7 فائر ٹینڈر اور واٹر ٹینکر استعمال کیے گئے، رہائشی پلاٹ میں پرانے کپڑوں کا گودام بنایا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ رہائشی پلاٹوں پر کمرشل سرگرمیوں سے مشکلات پیدا ہوتی ہیں، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی تاہم کوئی جانی نقصان بھی نہیں ہوا۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے صدر میں لکی اسٹار کے قریب عمارت کے ایک فلیٹ کے گیزر میں آگ لگ گئی تھی۔

اس حوالے سے فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی آگ پر قابو پا لیا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

فائر بریگیڈ حکام نے کہا ہے کہ آگ پر ایک فائر ٹینڈر کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔

قومی خبریں سے مزید