• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ 

آسٹریلوی ٹیم بدھ کی صبح لاہور پہنچی، مہمان ٹیم کی آمد کے بعد کپتانوں سلمان علی آغا اور مچل مارش نے سیریز کی چمچاتی ٹرافی کی رونمائی کی۔ 

اس موقع پر کپتانوں نے پریس کانفرنس میں سلمان علی آغا نے کہا کہ ہر کھلاڑی کو اپنے رول کا علم ہے، ٹیم کی ضرورت کے مطابق رن ریٹ کے مطابق کھیلنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوشش کی گئی ہے کہ پچز سری لنکا جیسی بنائی جائیں، کھلاڑی اپنی صلاحیت کے مطابق کھیلے تو سیریز جیت سکتے ہیں۔

آسٹریلوی کپتان مچل مارش نے کہا کہ شاہین آفریدی اچھے بولر ہیں، جو ہمارے لیے چیلنجنگ ہیں، سیریز اچھی ہو گی۔ میں اپنے کھیلنے کے حوالے سے آج رات یا کل فیصلہ کروں گا۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم نے پلان کیا ہے، اسپنرز پر اٹیک کرنے کی کوشش کریں گے، کنڈیشنز چیلنجنگ ہوں گی، ہمارے پاس ورلڈ کپ اسکواڈ کے زیادہ تر کھلاڑی موجود ہیں۔ 

کھیلوں کی خبریں سے مزید