• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں شدید سردی، ہلاکتیں 65 ہوگئیں

امریکا کے وسطی اور مشرقی علاقوں میں سردی کی لہر ہے، شدید سردی کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 65 ہوگئی، معمولاتِ زندگی متاثر ہیں۔

شکاگو میں منفی 14 اور کلیولینڈ میں درجہ حرارت منفی 11ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ٹینیسی اور مسیسیپی میں ایک لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہوگئے۔

بدھ کو امریکن ایئرلائنز کی 653 پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ ایک ہزار سے زائد تاخیر کا شکار رہیں۔

 شدید سردی کی لہر اگلے ہفتے تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید