• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کی بدنامی ہو رہی ہے، والدین بچوں کو پولیو قطرے ضرور پلائیں، وفاق المدارس کی عوام سے اپیل

پشاور (نیوز ڈیسک) وفاق المدارس خیبرپختونخوا کے ناظم اور پی ایس ٹی ایف کے صوبائی صدر مولانا حسین احمد نے والدین سے اپیل کی ہے کہ 16 دسمبر سے شروع ہونے والی پولیو کے خلاف مہم میں اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں پولیو کے نئے کیسز تشویش کا باعث ہیں۔ پھول جیسے بچے پولیو کا شکار ہوکر عمربھرکیلئے معذور بن رہے ہیں۔ عالمی سطح پر یہ بات پاکستان کے لئے بدنامی کا باعث ہے۔ نیز مستقبل میں پولیو کی وجہ سے عالمی سطح پر پاکستان کے لیے مشکلات بھی پیدا ہوسکتی ہیں۔ بچوں کا علاج اور بیماریوں سے حفاظت کے لئے بچوں کا والدین پر حق ہے۔ اس کے لیے ہمیں صحت کے ملکی اور عالمی اداروں سے تعاون کرنا ہوگا انہوں نے علماء سے بھی اس بارے میں تعاون کی اپیل کی ہے۔
تازہ ترین