• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خالد آرائیں کے والد عیسٰی نگری قبرستان میں سپردخاک

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور آرٹس کونسل کراچی کے جوائنٹ سیکرٹری خالد آرائیں کے والد کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ عیسیٰ نگری قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آل پاکستان کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور آرٹس کونسل کراچی کے جوائنٹ سیکرٹری خالد آرائیں کے والد حافظ محمد اسحاق طویل علالت کے باعث جمعہ کو انتقال کرگئے تھے،مرحوم کی نماز جنازہ ہفتہ کو بعد نماز ظہر گلشن اقبال بلاک 4 کی ربانی مسجد میں ادا کی گئی ،نماز جنازہ میں شہر کی نامور سیاسی و سماجی شخصیات شریک ہوئی ،پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی،راشد ربانی ،،صوبائی وزیر امتیاز شیخ ،چیئرمین کیبل آپریٹر فیڈریشن آف پاکستان عمران حیدر عابدی ،جے یو آئی کے مولانا عبدالکریم عابد،آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ ،آرٹس کونسل کے سیکرٹری اعجاز فاروقی،اقبال لطیف ،کاشف گرامی و عزیز و اقارب سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نماز جنازہ میں شریک تھی ،بعد ازاں ازاں مرحوم کا جسد خاکی آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سینکڑوں سوگواروں میں موجودگی میں عیسیٰ نگری کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔
تازہ ترین