• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

لندن کے محلوں میں بیٹھ کر سیاست ہورہی ہے، فردوس عاشق

لندن کے محلوں میں بیٹھ کر سیاست ہورہی ہے، فردوس عاشق 


اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ لیگی قیادت کے چہرے ہشاش بشاش ، تندرست اور توانا ہیں ، وہ ایون فیلڈ کے اپنے محلات میں بیٹھ کر سیاست کر کے منتخب حکومت کے خلاف سازشوں کیلئے تندرست اور توانا ہیں،حکومت انکی میڈیکل رپورٹس کے حقائق کے مطابق حکمت عملی طے کرے گی۔عوام نے مولانا فضل الرحمان اور انکے ہمنوائوں کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے، جنہیں عوام نے مسترد کیا ہے وہ منتخب حکومت گرانے کی سازشیں کر رہے ہیں، آستینیں چڑھا کر عوام کو درس دینے والے تبلیغی ٹولے کی کرپشن کے حساب کتاب کا وقت آ پہنچا ہے ، مسیحا کا بھیس بدل کر پھرنے والوں کے جعلی چہرے عوام کے سامنے بے نقاب ہونے جا رہے ہیں ، معاشی اعشاریوں میں مثبت تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں ، حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہے ، پی آئی سی واقعہ افسوسناک سانحہ ہے،بدقسمتی سے قانون کے محافظوں نے بڑی بے رحمی سے قانون کو اپنے ہاتھ لیا ۔

تازہ ترین