آپ آف لائن ہیں
منگل4؍صفر المظفّر 1442ھ 22؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

اداروں کے مستقل سربراہ تعینات کئے جائیں

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وفاقی کابینہ کے فیصلہ کی روشنی میں اسٹیبلشمنت ڈویژن نے مستقل سربراہان کی تعیناتیوں کیلئے تمام وزارتوں‘ ڈویژنوں اور محکموں کو سختی سے ہدایت کی ہے۔ وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں پولی کلینک‘ فیڈرل گورنمنٹ جنرل ہسپتال میں مستقل ایگزیکٹو ڈائریکٹر لگانے کی سمری ارسال کردی گئی ہے،وفاقی کابینہ کی ہدایت پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام اداروں‘ محکموں اور تمام ہسپتالوں کو ہدایت نامہ بھجوا دیا ہے۔ وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں اسلام آباد کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں مستقل سربراہان کی جلد تعیناتی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پولی کلینک‘ فیڈرل گورنمنٹ جنرل ہسپتال میں مستقل ایگزیکٹو ڈائریکٹر لگانے کی سمری ارسال کردی گئی ہے۔ پولی کلینک میں اس وقت ڈاکٹر نائلہ اسرار قائم مقام ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات ہیں۔ وزارت مستقل ایگزیکٹو ڈائریکٹر لگانے کے لئے مختلف ناموں پر غور کر رہی ہے۔ ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر پولی کلینک ڈاکٹر فاروق اختر کو بھی تبدیل کئے جانے کا امکان ہے۔ ڈاکٹر فاروق اختر گزشتہ کئی برس سے ڈیپوٹیشن پر تعینات ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید