• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری ریسٹ ہاوسز کے کمرے عوام کو نہ دینے کا نوٹس

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت نےسرکاری ریسٹ ہاوسز کے کمرے عوام کو نہ دینے کا نوٹس لے لیا ہے اور تمام اضلاع کے چیف آفیسرز کو ہدایت کی ہے کہ عوام کو سرکاری ریسٹ ہاوسز کے کمرے فراہم کئے جائیں بتایا گیا ہے کہ چیف آفیسر ڈی جی خان، راجن پور، مظفر گڑھ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گجرات، وہاڑی، چکوال، خوشاب، بھکر، اوکاڑہ کو ریسٹ ہاوسز عوام کیلئے کھولنے کی ہدایت کی گئی تھی لیکن آفیسران کی جانب سے ریسٹ ہاوسز لینے کیلئے آنیوالے شہریوں کو انکار کردیا جاتا ہے ، پنجاب حکومت نے نوٹس لیتے ہوئےمذکورہ اضلاع کے چیف آفیسرز کو ریسٹ ہاوسز کرایہ پر دینے کے احکامات جاری کردیئےہیں ۔
تازہ ترین