• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرسمس کی آمد آمد، منچلوں کی کرسمس لائٹس سے سجی کشتیوں میں سیر

ڈنمارک میں منچلوں نے کرسمس لائٹس سے سنی کشتیوں میں سیر کی


کرسمس کے آنے میں کچھ روز ہی باقی ہیں اور اِسی سلسلے میں کوپن ہیگن میں منچلوں نے کرسمس لائٹس سے سجی کشتیوں میں سیر کی۔

کرسمس کی آمد آمد ہے اور دُنیا بھر میں جہاں کرسمس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں وہیں اس حوالے سے مختلف تقریبات کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔ 

ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں منچلوں نے کرسمس منانے کا منفرد انداز اپنایا اور اپنی کشتیوں کو ناصرف رنگ برنگی برقی قمقموں سے سجایا بلکہ نہر میں ان کشتیوں پر کائیکنگ کا بھی شوق پورا کیا جبکہ رات کی تاریکی میں کرسمس لائٹس سے سجی کشتیوں نے خوبصورت نظارہ پیش کیا۔ 

تازہ ترین