پاک سر زمین پارٹی کے چیرمین مصطفٰی کمال نے کہا ہے کہ وزیراعظم کہتے ہیں کسی کو نہیں چھوڑوں گا اور ایک ایک کرکےلوگ چھوٹ رہے ہیں، ہمیں ان کی کسی بات پر اعتبار نہیں ہے ۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پیپلز پارٹی، وفاقی حکومت اور ایم کیوایم سب ناکام ہیں۔
سر براہ پی ایس پی نے کہا کہ وزیر اعظم چار مرتبہ کراچی آئے مگر نتیجہ کچھ نہیں نکلا، کراچی کو162ارب کا پیکج کا اعلان کیا مگر ہوا کچھ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیرا عظم کی کسی بات پر اعتبار نہیں وہ تسلیم کرلیں کہ اختیارات نہیں ہیں ۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وزیراعظم جو کہتےہیں اس پر عمل نہیں ہوتا ۔