• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: امتحان میں نقل پر سزاؤں کی شرح میں اضافہ

کمرہ امتحان میں پرچہ حل کرتے ہوئے طالب علموں کی نقل کرنے کی کوشش کرنے پر انہیں سزا دینے کی شرح میں اضافہ ہوگیا ہے جس میں سب سے زیادہ عام ذریعہ موبائل فون ہے۔

برطانوی ٹیبلائیڈ کے مطابق یہ انکشاف نقل سے متعلق نئے اعداد و شمار میں ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس سال امتحانات میں نقل کرنے والے 3 ہزار 40 طالب علموں کو سزائیں دی گئیں جو گزشتہ برس کے اعداد و شمار سے 11 فیصد زیادہ ہے۔

ان سزاؤں میں ایک ہزار 385 سزائیں کمرہ امتحان میں موبائل فون کے بے جا استعمال کی وجہ سے دی گئیں۔

برطانیہ میں امتحانات کے نگراں ادارے کا کہنا ہے کہ 2017 میں موجودہ تعداد سے 46 فیصد کم تقریباً ایک ہزار 60 طلبہ کو نقل کی کوشش میں سزا کا سامنا کرنا پڑا۔

ان سزاؤں میں 870 کو تحریری انتباہ جاری کیا گیا، ایک ہزار 5 سو 60 کے نمبروں میں کٹوتی کردی گئی جبکہ دیگر کو اپنے سرٹیفکیٹ سے ہی ہاتھ دھونا پڑا۔

اس کے ساتھ ساتھ کمرہ امتحان میں غفلت برتنے پر کالج اور اسکولوں کے 335 اساتذہ کو سزا کا سامنا کرنا پڑا۔

ان اساتذہ میں 185 کو ناقص انتظامات، 85 کو سیکیورٹی میں کوتاہی اور 65 کو طلبہ کو غیر ضروری مدد فراہم کرنے پر سزائیں دی گئیں۔

اساتذہ کو سزائیں ملنے کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے کیونکہ دو سال قبل ایک ہزار 30 اساتذہ کو سزا کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

تازہ ترین