• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ اکیڈمی میں غیرملکی ماہر مقرر کیےجانے کا امکان

‏کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پی سی بی نے قومی کرکٹ اکیڈمی میں جلد اہم تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ادارے کی از سر نو تشکیل کی جائے گی، کوچز کی تقرری ، ان کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ دوسری جانب قومی کر کٹ اکیڈمی کے کوچز کا جائزہ لینے والے انگلینڈ کے سابق ڈائریکٹر پرفارمنس ڈیوڈ پرسنس نے اپنی رپورٹ پی سی بی کو بھیج دی ہے جس کی روشنی میں کوچز کی پر فارمنس کا جائزہ لیا جائے گا، پی سی بی نے چند ماہ قبل ڈیوڈ پرسنس کی خدمات حاصل کی تھیں، ذرائع کے مطابق ڈیوڈ پرسنس نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور ہائی پرفارمنس سینٹرز کو جدید بنیادوں پر چلانے کے لیے تفصیلی رپورٹ پیش کی ہے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ چیف ایگزیکٹو وسیم خان ڈیوڈ پرسنس کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اہم ذمہ داریاں دینے کے خواہش مند ہیں، وہ پی سی بی کو ہائی پرفارمنس سینٹرز کے قیام میں بھی معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں ڈیوڈ پرسنس کے ساتھ سابق ٹیسٹ کرکٹرز اور ملکی کوچز کی تعیناتی کی جائے گی۔امکان ہے کہ اس پلان پر پی سی بی جلد عملدرآمد کرے گا۔
تازہ ترین