• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نویں جماعت داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے کہا ہے کہ بورڈ سے الحاق شدہ وہ اسکول جنہوں نے نہم جماعت 2020کیلئے انرولمنٹ فارم آن لائن جمع کئے ہیں صرف ان اسکولوںکو سہولت فراہم کرنے کیلئے نہم جماعت کیلئے آن لائن امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 20دسمبرتک بغیر لیٹ فیس کے توسیع کر دی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب انرولمنٹ کی طرح امتحانی فارم بھی آن لائن جمع کئے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ سہولت صرف آن لائن کیلئے دی گئی ہے جبکہ پہلے سے دیئے گئے شیڈول کے مطابق بورڈ آفس میں جمع کئے جانے والے امتحانی فارم 16دسمبر سے لیٹ فیس کے ساتھ جمع کئے جائیں گے۔

تازہ ترین