• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کراچی میں وفاقی، صوبائی اور بلدیاتی حکومتیں ناکام ہوچکیں، مصطفیٰ کمال

کراچی میں وفاقی، صوبائی اور بلدیاتی حکومتیں ناکام ہوچکیں، مصطفیٰ کمال 


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کراچی میں وفاقی، صوبائی اور بلدیاتی حکومتیں ناکام ہوچکی ہیں، وزیراعظم کی کسی بات پر اعتبار نہیں کیونکہ وزیر اعظم جو کہتے ہیں اس پر عمل نہیں کیا جاتا، موجودہ حالات میں کوئی سرمایہ کاری کرنے کو تیار نہیں ،حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے حالات خراب ہوچکے ہیں، دعا ہے کہ پانچ سال پورے کریں مگر پہلے کام تو کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقدہ بلڈ ایشیاء کے دوسرے روزمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کراچی کا ماسٹر پلان 2007 میں میرے ہاتھوں سے بن چکا ہےاس پر عمل نہیں ہورہا۔وزیر اعظم چار مرتبہ کراچی آئے مگر نتیجہ کچھ نہیں نکلا، کراچی کو ایک سو باسٹھ ارب کا پیکج کا اعلان کیا مگر ہوا کچھ نہیں، سندھ میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین نہیں مل رہی اور لوگ ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے مررہے ہیںِ جبکہ دوسری جانب وزیراعظم پاکستان کہہ رہےہیں میں پاکستان کو ٹھیک کردوں گا، کسی کو نہیں چھوڑوں گا، جن کو کہہ رہے ہیں وہ ایک ایک کر کے چھوٹتے جارہے ہیں۔

تازہ ترین