• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوشی ہے پولیس ویڈیو کیمرہ کو یونیفارم کا حصہ بنانے کیلئے تیار ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ موٹروے پولیس اور اسلام آباد پولیس ہانگ کانگ کی طرز پر ویڈیو کیمرہ کو پولیس کی یونیفارم کا حصہ بنانے کے طریقہ کار پر عملدرآمد کیلئے تیار ہے،اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہاکچھ عرصہ پہلے ہانگ کانگ کی طرز پر ویڈیو کیمرہ پولیس کی یونیفارم کا حصہ ہونا چاہئے کے بارے میں تجویز دی تھی تاکہ پولیس ناکے پرہونے والی گفتگو، رویہ اور کارروائی ریکارڈ کا حصہ بنے، فواد چوہدری نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ موٹروے پولیس اور اسلام آباد پولیس اب اس طریقہ کار پر عملدرآمد کیلئے تیار ہے۔
تازہ ترین