• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اے میں کئی اعلیٰ عہدے خالی ، کام التواءکا شکار

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) سی ڈی اے کے ڈی جی ایڈمن اور ممبر ایڈ منسٹریشن اور ڈی جی اسٹیٹ مینجمنٹ اور ممبر اسٹیٹ مینجمنٹ کے عہدے خالی ہونے کی وجہ سے سی ڈی اے ملازمین اور سائلین کے کام التواء کا شکار ہو گئے ہیں ۔ سی ڈی اے ملازمین نے بتایا کہ بعض لوگوں نے عمرے پر جا نا ہے ان کی درخواستیں ڈائریکٹر ایچ آر نے ڈی جی کو مارک کردی ہیں ۔ اسی طرح انتظامی نوعیت کے وہ تمام فیصلے جو ڈی جی ایڈمن یا ممبر ایڈمن نے کرنے ہیں وہ التواء کا شکار ہیں۔یہ پوسٹ نوازش علی عاصم کی نیب میں تعیناتی کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔ڈائریکٹر لینڈ نشا اشتیاق کے تبادلے کی وجہ سے ڈائریکٹر لینڈ و بحا لیات کی پوسٹ خا لی ہے ۔ ڈی جی اسٹیٹ مینجمنٹ اور ممبر اسٹیٹ مینجمنٹ کی پوسٹیںخالی ہیں ۔متاثرین اسلام آ باد کے روٹین کے کام متاثر ہورہے ہیں ۔
تازہ ترین