• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھوٹو گینگ کا اہم رکن اور ڈکیت گینگ کاسرغنہ ساتھی سمیت گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے چھوٹو گینگ کے اہم رکن اور اے کیٹیگری کے اشتہاری مجرم سمیت ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔ سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کے احکامات کے تحت تھانہ مری پولیس نے چھوٹو گینگ کے اہم سرگرم رکن باقر علی کو گرفتار کیا۔ ایس پی صدر رائے مظہر اقبال نے بتایا کہ اس گینگ کا سرغنہ عبدالرحیم عرف چھوٹو پہلے ہی گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔ ادہر پولیس نے تھانہ کہوٹہ کے علاقہ آزاد پتن روڈ پر خطرناک ڈکیت گینگ کے سرغنہ زین العابدین کو اسکے ساتھی زبیر عارف سمیت گرفتار کر لیا۔ ایس ڈی پی او کہوٹہ سرکل کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ اور آئی ٹی ماہرین کی ٹیم نے جدید طریقہ تفتیش سے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔ ڈکیت گینگ کے دو ارکان ارشد الیاس اور ظہیر احمد پہلے ہی گرفتار ہو کو جیل جا چکے ہیں۔
تازہ ترین