• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکبر پورہ ‘عوام سرکا ری زمین پر قبضہ کی کوشش ناکام بنانے کیلئے متحد

پشاور(نمائندہ خصوصی)اکبر پورہ کی سیاسی جماعتوں او ر عوام نے قبضہ مافیا کی طرف سے گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر3اکبر پورہ سے ملحقہ سرکاری زمین پر ناجائز قبضے کی سازش ناکام بنانے کے لئے سابق کونسلر سید حیدر علی شاہ باچا اور سابق نائب ناظم ظفر علی خان کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ۔ اے این پی کے حاجی مصری خان کو کمیٹی کا صدر منتخب کیا گیا۔ اس سلسلے میں گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر3کے ہیڈ ماسٹر جہانزیب خان نے معززین کے اعزاز میں استقبالیہ دیا ۔ ڈسٹرکٹ انصاف کمیٹی نوشہرہ کے سابق چیئرمین سید سبز علی شاہ، سید حیدر علی شاہ باچا، ظفر علی خان، حاجی مصری خان، قاضی اسرار خان، سابق ضلع کونسلر میاں انعام اللہ جان، سابق تحصیل کونسلر لیاقت علی خان، سابق ناظم سید مکرم شاہ، سابق ناظم ملک کامران خان، سابق نائب ناظم سید وکیل شاہ اورسابق کونسلر ملک فیصل خان نے کہا کہ سرکاری زمین پر قبضے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔
تازہ ترین