• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی آئی جی اور ایس پی کے تبادلے پر حکم امتناع جاری

سندھ ہائیکورٹ نے ڈی آئی جی خادم حسین رند اور ایس پی رضوان احمد کے تبادلے پر حکم امتناع جاری کر دیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں دونوں پولیس افسران کے تبادلوں کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

کیس کی سماعت کے دوران درخوست گزار کے وکیل فیصل صدیقی نے عدالت کو بتایا کہ مجھے میڈیا سے پتہ چلا کہ ڈی آئی جی کا تبادلہ ہوگیا ہے، جبکہ آئی جی سندھ پولیس بھی کہتے ہیں کہ مجھ سے کوئی مشورہ نہیں لیا گیا۔

سماعت کے دوران انہوں نے بتایا کہ ایس پی رضوان کا بھی تبادلہ کر دیا گیا ہے، جبکہ یہ تبادلے قانون کی خلاف ورزی ہیں اور سندھ حکومت ایس پی کے معاملے پر کسی بھی صورت مداخلت نہیں کر سکتی۔

وکیل درخواست گزار نے اپنے مؤقف میں کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے کیے جانے والے ان دونوں تبادلوں کا نوٹیفکیشن منسوخ کیا جائے کیونکہ اگر عدالت یہ نوٹیفکیشن منسوخ نہیں کرے گی تو ایسے مزید تبادلے ہوتے رہیں گے۔

اس موقف کے بعد عدالت نے دونوں افسران کے تبادلے پر حکم امتناع جاری کیا اور سندھ حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 24 دسمبر تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین