• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن



موبائل کی دنیا میں راج کرنے والی کمپنی ’نوکیا‘ نے اب تک کا سستا ترین اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ،جسے ’سی 1‘ کا نام دیا گیا ہے۔

نوکیا سی ون کی لمبائی 5.45 انچ جبکہ یہ آئی پی ایس پینل کی سہولت کے ساتھ ہے۔

سی ون کا فرنٹ کیمرہ پانچ میگا پکسل جبکہ بیک پر پانچ میگا پکسل کیمرہ ایل ای ڈی فلیش کی سہولت کے ساتھ موجود ہے جو اندھیرے میں بھی بہترین تصاویر لینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

دو سموں پر چلنے والا اسمارٹ فون تھری جی سپورٹڈ ہے جبکہ اس کی بیٹری 2500 ایم اے ایچ اور اینڈرائیڈ 9 پائی آپریٹنگ سسٹم موجود ہے۔

نوکیا کا سی ون اسمارٹ فون صرف کینیا میں متعارف کرایا گیا جس کی قیمت 38000 کینین شلینگ مقرر کی گئی جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے 16 ہزار کے قریب بنتی ہے۔

تازہ ترین