آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل25؍جمادی الاوّل 1441ھ 21؍جنوری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

نجف مرزا ڈی جی نیب کراچی تعینات

نجف مرزا نے ڈی جی نیب کراچی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا، پہلے ہی روز نیب افسران کی جانب سے نئے ڈی جی کو اہم کیسز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

نجف مرزا  کو ڈی جی نیب کے عہدے کا چارج لینے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جس کے بعد انہوں نے نیب افسران کا اجلاس طلب کیا۔

اجلاس میں نیب افسران نے نئے ڈی جی نیب نجف مرزا کو زیر تحقیقات کیسز پر بریفنگ دی، نیب افسران نے ڈی جی نیب کو شرجیل انعام میمن، آغا سراج درانی، ڈاکٹر عاصم اور رکن قومی اسمبلی سکندر راہ پوتو کے خلاف تحقیقات سے بھی آگاہ کیا۔

ڈی جی نیب کو ایس بی سی اے افسران کے خلاف تحقیقات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈی جی نیب نے کیسز پر افسران کو اہم ہدایات دیتے ہوئے ریفرنسز کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید