• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیر میں فائرنگ، پولیو ڈیوٹی پر مامور 2 پولیس اہلکار شہید

لوئردیر میں فائرنگ سے انسداد پولیو مہم پر مامور دو پولیس اہلکار جاں بحق



خیبر پختون خوا کے مالاکنڈ ڈویژن کے ضلع لوئر دیر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

لوئر دیر میں رخنئی پل پر نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کر دی جس سے 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے، دونوں اہلکار پولیو مہم کی ڈیوٹی پر تعینات تھے۔

پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کے واقعے کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، علاقے میں فائرنگ سے خوف و ہراس پھیل گیا۔

مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے، پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: لاہور، پولیس نےخاتون پولیو ورکر کے قتل کا سراغ لگالیا

واضح رہے کہ ماضی میں بھی پولیو ٹیموں پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کے متعدد واقعات پیش آ چکے ہیں جن میں کئی پولیو ورکرز اور ان کے ساتھ ڈیوٹی انجام دینے والے پولیس اہلکار نشانہ بن کر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں۔

تازہ ترین