لاہور میں پولیس نے مناواں میں ایک ماہ پہلے قتل ہونے والی لیڈی پولیو ورکر کے اندھے قتل کا سراغ لگالیا۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق پولیو ورکر بشریٰ کی لاش ایک ماہ پہلے تھانہ صدر قصور کے علاقے میں دریا سے ملی تھی۔
دوران تفتیش مقتولہ کے ساتھی پولیو ورکر عابد علی کو حراست میں لیا تو اس نے اعتراف جرم کرلیا۔
ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے مقتولہ سے اس کے کزن کی نوکری کے لیے 40 ہزار روپے رشوت لی۔ پیسے واپس کرنے کے بہانے بلا کر نشہ آور گولیاں کھلائیں اور قتل کر دیا۔
قاتل ملزم نے بتایا کہ اس نے لاش رات کے اندھیرے میں بی آر بی نہر میں پھینک دی تھی۔