جنرل (ر) پرویزمشرف کو سزائے موت سنانے کے فیصلے کے خلاف ڈیرہ بگٹی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مظاہرے کیے گئے۔
ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں پاکستان ہاؤس سے اللہ والی چوک تک پرویز مشرف کی سزائے موت کے عدالتی فیصلے کے خلاف ریلی نکالی گئی۔
سبی سول سوسائٹی کی جانب سے بائی پاس قومی شاہراہ پر ٹائر جلا کر احتجاج کیا گیا، جس سےٹریفک متاثر ہوگئی۔
میرپور خاص، دادو، سجاول میں بھی شہریوں نے سپریم کورٹ سے خصوصی عدالت کے فیصلے پر نظرثانی کرنے کا مطالبہ کیا۔
ایبٹ آباد میں آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) اور سول سوسائٹی کی جانب سے سپلائی سکندرآباد سے مین بازار تک ریلی نکالی گئی۔