کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ بنانے سے متعلق پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ کو رہا کرنے کے فیصلہ کےخلاف درخواست سماعت کے لئے سکھر بنچ منتقل کردی۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں جسٹس عمر سیال پر مشتمل بنچ نے آمدن سے زائد اثاثہ بنانے سے متعلق پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ کو رہا کرنے کے فیصلہ کےخلاف درخواست پر سماعت کی۔