مقبوضہ کشمیر میں بھارتی لاک ڈاؤن کا آج 139 واں روز ہے، کشمیری 139 دنوں سے اپنے گھروں میں محصور ہیں۔
کشمیر میڈيا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں وفعہ 144 بدستور نافذ ہے اور کشمیری مسلسل مشکلات کا شکار ہیں۔
وادی میں موبائل، انٹرنیٹ سروس مسلسل معطل ہے جبکہ جامع مسجد سرینگر میں 19ہفتوں بعد نماز جمعہ ادا کی گئی۔
نمازِ جمعہ کے بعد سرینگر اور دیگر علاقوں میں بھارت مخالف مظاہرے کیے گئے۔
کشمیریوں نے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے، قابض بھارتی فورسز نے مختلف مقامات پر مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔