ملتان(سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی وفاق کی علامت ہے ۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ملک میں پائی جانے والی بے چینی سیاسی واقتصادی بحران سے ملک کو نکالنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان سے خان گڑھ آنے والے وفد سے اپنی رہائشگاہ پر ملاقات میں کیا۔ وفد میں نواب خالد خاکوانی ،پیپلز پارٹی کے رہنما ایم سلیم راجہ،مرزا نذیر بیگ شامل تھے۔ انہوں نے نواب افتخار احمد خان سے ان کے کزن بہرام خان کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی خدمات ملک وقوم کے لئے قابل قدر ہیں۔ آج ملک میں جمہوریت بھٹو شہید اور بے نظیر بھٹو کی قربانیوں کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ 27دسمبر کو لیاقت باغ راولپنڈی کا جلسہ ملکی تاریخ کا ایک اہم جلسہ ہوگا ۔